ہمارے لئے لکھیں

کیا آپ اپنے شہر یا قصبے کے مسائل کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں؟  اگر ہاں تو پاک وائسز آپ کو دعوت دیتا ہے کہ فیچر سٹوری کے موضوعات اور آئیڈیاز ہمیں بھیجیں۔ اگر آپ کی فیچر سٹوری ہماری ویب سائٹ پر چھپ گئی  تو اس کے عوض:

  1. پاک وائسز ٹیم آپ کی سٹوری کا ترجمہ کر کے انہیں مقامی اور بین الاقوامی اخبارات میں چھپوائی گی۔
  2. آپ کو ہر فیچر سٹوری کے 7000 روپے ادا کئے جائیں گے۔
  3. پاک وائسز ٹیم ہر مہینے، ہر شہر کی ایک بہترین سٹوری کا انتخاب کرے گی۔ یہ سٹوری 15000روپے انعام پائے گی۔ ہر فیچر سٹوری اس مقابلے میں داخل ہو گی۔

فی الحال پاک وائسز صرف 7 شہروں میں امپلیمنٹ ہو رہا ہے، اس لئے لکھاری اور فیچر سٹوری مندرجہ ذیل علاقوں میں سے ہونے چاہئیے:

ملتان

بہاولپور

مظفرگڑھ

راجن پور

گوادر

اورمارہ

پسنی

یاد رہے کہ  فیچر سٹوری ایک تفصیلی رپورٹ ہونی چاہیےجس میں آپ کسی خاص موقعے، مسئلے یا کسی ایک شخصیت پر فوکس کریں گے اور اس کے بارے میں تفصیلی مواد مہیا کریں۔

  • اگر آپ فیچر سٹوری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی کم از کم ایک خبر پاک وائسز کی ویب سائٹ پر چھپی ہونی چاہئیے۔
  • آپ جس موضوع پر سٹوری لکھنا چاہتے ہیں، اس کے بارے میں پاک وائسز ایڈیٹر  سے  پہلے بات کر یں۔
  • ہر ایسی فیچر سٹوری جو ایڈیٹر  فائنل کر کے چھاپ دے، اس کے  7000روپے دیئے جائیں گے
  • فیچر سٹوری میں لکھنے والے کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، مگر فیچر سٹوری کالم سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ ہر فیچر میں آپ کی اپنی ریسرچ  ہونی چاہیے ، ایسے حقائق جو آپ نے خود دریافت کئے ہوں۔ اس کے علاوہ ہر سٹوری میں زیادہ سے زیادہ  متعلقہ لوگوں کے رائے ان کے اپنے الفاظ میں شامل کریں۔
  • ہر فیچر سٹوری کے ساتھ کم از کم 5 ایسی تصاویر ہونی چاہیئے جن کا سٹوری کے ساتھ تعلق ہو۔ اگر ممکن ہو تو ویڈیو بھی ضرور بنائیں تاکہ پڑھنے والے کو زیادہ سے زیادہ مواد دیا جا سکے۔
  • جو فیچر آپ پاک وائسز کو دیں وہ اصلی مواد ہو اور اس سے پہلے کہیں چھپا نہ ہو
  • ہر مہینے پاک وائسز کی ٹیم ہر شہر سے ایک بہترین سٹوری کا انتخاب کرے گی جس کا انعام 15000 روپے ہوگا۔

آپ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

اگر آپ اس سے پہلے پاک وائسز کے لئے کوئی خبر یا رپورٹ کر چکے ہیں اور اب ایک فیچر سٹوری کرنا چاہتے ہیں  تو  پاک وائسز کے ایڈیٹر کو کال، میسج یا ای میل کریں۔ ایڈیٹر سٹوری ڈسکس کرنے کے لئے  آپ سے رابطہ کرے گا

اگر آپ نےپاک وائسز کے لئے ابھی لکھنا شروع کیا ہے تو فیچر لکھنے سے پہلے آپ کو کچھ   خبریں اور رپورٹیں لکھنا ہوں گی۔ اس کے بعد آپ فیچر لکھنے کے اہل  ہوں گے۔