دهرمیندر کمار بالاچ

رحیم یارخان:انٹرنیشنل فوٹوگرافر کونسل اور احسن فریدالدین لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایٹ کے زیراہتمام محتشم نقوی،میاں سعد حسن،محمداعظم حسین عادل،پروفیسر محمد اسلم،رانا افتخار رسول،ریاض احمد،رانا شہزاد احمد دھرمیندرکماربالاچ ،ساجن بالاچ ،راجنیدر کمار ،وجے بالاچ ودیگر فوٹوگرافری کے عالمی دن کے موقع کیک کاٹ رہے ہیں رحیم یارخان انٹرنیشنل فوٹوگرافر کونسل اور احسن فریدالدین لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایٹ کے زیراہتمام رحیم یارخان میں انٹرنیشنل فوٹوگرافری ڈے منایا گیا اورکیک کاٹا گیا۔

جس میں بورڈ آف ٹرسٹی جوہرپاکستان محتشم نقوی،ممبرچیمبر آف کامرس میاں سعد حسن، سابق صدر رحیم یارخان فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمداعظم حسین عادل،پروفیسر محمداسلم،سماجی رہنما رانا افتخار رسول ودیگر کے علاوہ ضلع بھرکے معروف وپروفیشنل فوٹو گرافرزنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ فوٹوگرافی ایک نہایت اہم پیشہ ہے جو کہ آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے،فوٹو گرافی کے ذریعے ہم اپنے ملک کا مثبت پہلو پوری دنیا کے سامنے اجاگرکر سکتے ہیں،سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے فوٹوگرافی کواور زیادہ اہمیت ملتی جا رہی ہے

جہاں پر فوٹوگرافی کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے وہیں پہ فوٹوگرافی سے منسلک کام کرنے والے لوگوں کو سراہنا ہوگا ان کی معاشی اور سماجی فلاح کے لئے اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے فوٹو موجودہ دور میں زندگی تمام شعبوں میں بہت اہمیت کا حامل ہے،پروگرام آرگنائزراحسن فریدالدین اوربورڈ آف ٹرسٹی جوہر پاکستان محتشم نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کو فوٹوگرافی کے ذریعے ملک کاپازیٹو امیج سامنے لاناہے،ممبرچیمبر آف کامرس میاں سعد حسن نے کہا کہ ٹورسٹ پاکستان میں لانےکیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے اور فوٹوگرافی ایک اہم ذریعہ ہے

سابق صدررحیم یارخان فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد اعظم حسین عادل نے کہا کہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا فوٹو گرافر اورکیمرامین جنگی حالات ہوں یا دہشت گردی کے واقعات جون کی دوپہر ہویا دسمبرکی رات ہویا لاٹھی چارج ہویا فائرنگ یا آگ لگی ہو فوٹو گرافر اورکیمرہ مین ہمیشہ فرنٹ لائن پرہوتے ہیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں آج ان کا عالمی دن منانے پراوران کو خراج تحسین پیش کرنے پر میں انٹرنیشنل فوٹوگرافر کونسل اور احسن فریدالدین لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایٹ ودیگر اداروں کا شکر گزارہوں جنہوں نے فوٹو گرافر زکی اہمیت اوران کے مسائل کو اجاگر کرنے پر اس سمینار کو منعقد کیا

 

اس موقعپرسماجی شخصیت عامرفاروق اور ای لائبریری کے محمد ریاض نے بھی خطاب کیا،رحیم یارخان فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن سے صدیق بلوچ،حسین احمد،راناشہزاداحمد،جام شبیراحمد،شہباز احمد، نذرمحمد چاچڑ،عتیق احمد خان،الیکٹرانکمیڈیا سے سہیل احمد،لئیق احمد خان، سمیت نوجوان رہنماؤں میں علی مجتبیٰ،زینالعابدین،طحلہ،عرفان حمزہ مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔آخر میں ملکی سلامتی اورکشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

LEAVE A REPLY