Volunteer Urdu

پاک وائسس کو شہری صحافت (citizen  journalism) سے وابستہ لوگوں کی ضرورت ہے جو جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مکران ڈویژن میں رہتے ہوں. اس پروجیکٹ کا مقصد مقامی آبادی کی مدد سے ایسی ویب سائٹس بنانا ہے جہاں ان کے مسائل پر گفتگو ہو سکے، باقی دنیا کو ان مسائل سے آشنا کیا جا سکےاورمقامی معلومات مہیا کی جا سکیں

اگر آپ کو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور صحافت میں دلچسپی ہے اور آپ ماضی میں سماجی مسائل پر کام کر چکے ہیں، تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ پاک وائسس کے مقامی آرگنائزر کی سیٹ کے لئے اپلائی کریں. منتخب کردہ افراد کو بعد ازاں ٹریننگ دی جائے گی کہ ایک مقامی سائٹ کو کس طرح چلایا جائے ، شہری صحافت پر کن کن اخلاقی اور پیشہ ورانہ اصولوں کا اطلاق ہوتا ہے، اور ایک سمارٹ فون استعمال کرتے ہوے آپ کیسے ویڈیوز اور تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیر کر سکتے ہیں۔

ٹریننگ مکمّل ہونے پر مقامی آرگنائزرز کی ذمّہ داریاں درج ذیل ہوں گی 

  • اپنے قصبے، علاقے یا شہر کی مقامی ویب سائٹ کو چلانا
  • مقامی آبادی کو درپیش مسائل کے حوالے سے رپورٹس تحریر کرنا
  • مقامی پاک وائسس ویب سائٹ کی جس قدر ہو سکے تشہیر کرنا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کا استعمال کریں

منتخب ہونے والے تمام امیدواران کا تعلق ان میں سے کسی ایک شہر سے ہونا چاہیے

  • ملتان
  • بہاولپور
  • مظفرگڑھ
  • راجن پور
  • گوادر
  • اورما ڑا
  • پسنی
  • پنجگور

خواتین امیدواران کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ ان سیٹس پر اپلائی کریں

اگر آپ اس پروجیکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں توبراے مہربانی نیچے دیے گئے فارم کو پر کریں

[CONTACT_FORM_TO_EMAIL id=”6″]

پاک وائسس پروجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آپ ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں

http://www.pakvoices.pk

مزید معلومات کے لئے آپ ہمیں اس ایڈریس پر ای میل بھی کر سکتے ہیں:

admin@pakvoices.pk