قادر بخش سنجرانی

بلوچستان کے 800 سو کے قریب اسکول متاثر 60 ہزار طالبات کا تعلیمی سلسلہ بھی منقطع ہونے کا امکان 1500 اساتذہ کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں متاثرہ اسکولوں میں 750 پرائمری اسکول جبکہ 125 کے قریب مڈل اور ہائی اسکول شامل ہیں

بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ نے رواں سال کے دوران تمام اسکول محکمہ تعلیم بلوچستان کے حوالے کردیئے تھے اب حکومت بلوچستان پراجیکٹ کے فیمیل اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے دو سال کا کنٹریکٹ دینا چاہتی ہے اور پراجیکٹ معاملات پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے

پراجیکٹ کی بیشتر اسکول دہی علاقوں میں ہیں اور ان اسکولوں کی کارکردگی بھی اچھی ہے مگر تعلیم کے دعویدار اس مسئلے کو جلد سلجھانے کی بجائے اسے طول دے رہے ہیں جس سے عوام اور پراجیکٹ کے پندرہ سو کے قریب ملازمین اور طالبات میں شدید مایوسی پھیل رہا ہے خصوصا 60 ہزار طالبات کا مستقبل موجودہ صورت حال میں غیر یقینی بن رہی ہے

LEAVE A REPLY