نذر عباس 
ٹرک حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو مقامی لوگ ایمبولینس میں منتقل کر رہے ہیں۔
رحیم یار خان کی  نیشنل شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے 5خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین خواتین جابحق  جبکہ 2شدید زخمی ہو گئیں ہیں۔ زخمی خواتین کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر چوک بہادر پور کے قریب تیز رفتار ٹرک نے آج صبح کھیتوں میں جانے والی 5خواتین کو کچل دیا۔
پولیس نے پاک وائسز کو بتایا کہ تین خواتین رضیہ ،مائی شہزادی اور غلام فاطمہ موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ نازیہ اور نجمہ کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے حوالے سے زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور اعظم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
 رائیٹر کے بارے میں: نذر عباس رحیم یار خان سے پاک وائسز کے ساتھ بطور سٹیزن جرنلسٹ کام کر رہے۔ 

LEAVE A REPLY