نظام سموں 

پاک وائسز، تھرپارکر

محکمہ وائلڈ لائیف تھرپارکر نے پیر کے روز رانی کھیت بیماری میں مبتلا زیر علاج 20 موروں کو صحتیابی کے بعد آزاد کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق تھرپارکر میں گذشتہ دو ماہ پہلے رانی کھیت کے باعث بیمار ہونے والے موروں کو مٹھی وائلڈ لائیف مٹھی میں اعلاج کے لیے لائے گئے تھے۔

صحتیابی کے بعد وائلڈ لائیف کے حکام نے میڈیا سمیت گاؤں لوبھار میں مقامی لوگوں کے سامنے موروں کو آزاد کیا۔ وائلڈ لائف کے گیم وارڈن تلوک چند ولاسائی نے میڈیا کو بتایا کہ مور رانی کھیت بیماری میں مبتلا تھے جن کو علاج کے بعد آزاد کر رہیں ہیں تاکہ وہ کھلی فضا میں آسانی سے زندگی بسر کریں۔ 

LEAVE A REPLY