جی آر جونیجو

مٹھی: پوری دنیا سے منفرد طور پر رنگوں کا خوبصورت تہوار ھولی تھرپارکر میں منفرد طور پر مزہبی رواداری کے ساتھ منایا گیا تھر جہاں پر ھندو برادری اکثریت میں رہتی ھے اور تھر میں ھندو مسلم مل کر خوشیاں بانٹتے ھیں۔

تھرپارکر میں ھولی کی خوشیاں جوش و خروش سے منائی گئی مٹھی میں ھولی کی پلی والی رسم کی ریلی پورے شہر کے باسیوں نے مل کل نکالی ریلی جب مسلم بجیر کالونی پہنچی تو مسلم کمیونٹی نے ریلی کا بھرپور استقبال کیا اور پھول برسا کر مذھبی رواداری کا اعلی مثال قائم کر دیا۔

اس موقعے پر ریلی میں شریک سشيل کمار ملانی،ڈاکٹر دلیپ نندانی کا کہنا تھا کہ تھر مذہبی رواداری کا دیس ھے جہاں پر مسلم بھائی ھماری ساتھ مل کر خوشیاں مناتے ھیں اور ھم بھی ان کی عیدوں میں شامل ھوتے ھیں۔

ہولی کی ریلے کے استقبال کا اہتمام کرنے والے برکت جان بجیر،عاشق بجیر،اسلم کا کہنا تھا کہ مذھبی رواداری تھر کی تاریخ ھے جس کو ھم نے پپھر دہرایا ھے اور ھم نے یے پیغام پہنچانے کی کوشش کی ھے کہ ھم ایک ھیں اور مل کر اپنے تہوار مناتے ھیں۔

LEAVE A REPLY