ساگر بلوچ

پسنی کے اکثر دیہاتوں اس وقت ٹڈی دل کے لپیٹ میں ہیں۔ ٹڈی دل غریب کسانوں کے فصلوں کی بری طرح برباد کررہا ہے۔ اسکی بہتات کی وجہ سے کسان پریشان اور اضطراب کی حالت میں ہے۔

ٹڈی دل تیزی سے فصلوں کو چاٹ رہا ہے۔ اور کسانوں کو کافی مشکلات اور نقصان ہورہا ہے۔ ایک دیہاتی حاطر بلوچ نے پاک وائسز سے گفتگو کرتے ھوئے کہا ہے کہ پہلے ہم خشک سالی کی وجہ سے پریشان تھے۔ جب خداوند کریم نے بارش برسائی تو ہم بہت خوش ہوئے لیکن چند دنوں کی خوشی جلد غم میں تبدیل ہوئی۔ اس نے مزید کہا کہ ہم کو لاکھوں روپے کی نقصان ہورہا ہے۔

 

اور ٹڈی دل کی یلگار کی وجہ سے ہماری کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہے۔اس نے مزید کہا کہ حکومت وقت سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹڈی دل کی فوری طور پر روک تھام کرے اور ہماری فصلوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ تاکہ ہم مزید نقصانات سے بچ جائیں۔

LEAVE A REPLY