By Faqir Bashir Ahmed
تھر فائونڊيشن کي جانب سے سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے تقریب تھر کول بلاک 2 میں منعقد، غیر ملکیوں کی شرکت. تقريب میں تھر فائونڊيشن کے اسکولی بچوں کی جانب سے تقرريں، ٹیبلے پیش کیے گئے، سی ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سید ابو الفضل رضوی سمیت بلاک 2 کے دیہاتیوں کی شرکت.
 
ثقافتی تقریب میں غیر ملکیوں کی شرکت، سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے.
تھر فائونڊيشن اور سندھ اينگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ایک تقریب بلاک 2 ایریا میں منعقد کی گئی، تقریب میں تھر فائونڊيشن کے اسکولوں کے طلباء نے تقریریں، ٹیبلوز، خاکے پیش کیے. تقریب میں تھر کول بلاک 2 کے مقامی دیہاتوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مقامی دیہاتیوں نے ای ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سید ابو الفضل رضوی سمیت اینگرو افسران اور مہمانوں کو اجرک ٹوپی کے تحائف پیش کیے، تقریب میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او ابو الفضل رضوی، محمد ادریس، کامران حسین، فیاض سومرو نریندر سوٹھڑ، اینگرو پاورجين تھر لمیٹیڈ کے فرحان انصاری، قربان محمود تھر فائونڊيشن کے محسن ببر، سبین شاہ، ڈاکٹر اشوک بختانی، تیجویر سنگھ، محمد ھنگورجو سمیت بلاک 2 کے دیہاتیوں اور اسلام کوٹ کے صحافیوں نے شرکت کی.
تقریب میں چائنیز انجنیئرز سمیت جرمنی کے پانی ماہرین نے بھی شرکت کی، جن کو ثقافتی اجرک ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے، تقریب میں سندھ کے نامور گلوکاروں نزاکت صادق فقیر، شبانہ پروین، بھگڑو مل ناچیز، ایشور بھگت نے قومی گیت گا کر حاضرین کے دل جیت لیے.

LEAVE A REPLY