ظریف بلوچ
پسنی ضلع گوادر کی تحصیل ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کی تحصیل پسنی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
پاک وائسز کے نمائندے ظریف بلوچ کے مطابق لیویز ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ پیر کی شام ساڑھے چار بجے کیا جب وہ مردم شماری کی ٹیم کو سیکیورٹی فرام کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
 پسنی سے تقریبا ڈھائی سے تین گھنٹے کی مسافت پر  یونین کونسل کلگ کلانچ پہاڑی علاقہ ہے جہاں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والے قافلے پر راستے میں حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کا نام ناصر علی ہے جبکہ زخمی سپاہی جس کا نام امجد ہے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مردم شماری کا دوسرے مرحلے کا آغاز پیر کو ہوا ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت
انتطامات کیے گئے ہیں۔
رائیٹر کے بارے میں: ظریف بلوچ پاک وائسز کے لیے بطور سٹیزن جرنلسٹ پسنی سے کام کر رہے ہیں۔
ایڈیٹنگ: حسن خان

LEAVE A REPLY