By Rafiq Chakar

پنجگور گرلز ہائیر سکینڈری سکول چتکان میں سائنس کے متعلق نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے سائنس کے متعلق اپنے ماڈلز پیش کئے اور سائنس کے متعلق اہم معلومات فراہم کیں.تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند تھے. دیگر مہمانان میں بوائز ڈگری کے پرنسپل پروفیسر محمد حسین بلوچ فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر شائستہ ملک آر ٹی ایس ایم کے قاسم ملازئی سہیل الرحمن ملک مقبول احمد اور دیگر موجود تھے.

تقریب میں طلبا نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے ربوٹ کا معتارف کراکر مہمانان گرامی سے داد وصول کئے.طالبات کے بنائے گئے ربوٹ تقریب کے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی. طالبات نے حمد اور نعت پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیا.تقریب میں سکول کے بچیوں نے سائنس کے مختلف شعبوں کے بارے میں ناظرین کو معلومات فراہم کی.طالبات نے نظام انہضام ،نظام شمسی، ڈیمز کی اہمیت،آتش فشاں،فضائی آلودگی،دریامیں کشتی کے تیرنے سمیت دیگر اہم سائنسی معلومات کو ماڈلز کے ساتھ پیش کرکے محفل سے داد وصول کئے.تقریب کے دوسرے حصے میں سائنس کے متعلق بنائے گئے اسٹال پر رکھے سائنسی چیزوں کو دکھایا گیا.اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند پرنسپل ڈگری کالج پنجگور پروفیسر محمد حسین بلوچ ہیڈمیسٹریس گرلز ہائیر سکینڈری سکول میڈم سادیہ اسلام میڈم طاہرہ ہاشم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے ہماری اور اس قوم کے مستقبل ہیں اور اُن میں حد سے زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں جن کو ابھارنا ہماری زمہ داری ہے.

ہمارے بچے تعلیمی میدان میں سب کچھ کر سکتے ہیں اور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.ڈپٹی کمشنر مسعود احمد رند نے مزید کہا کہ آج کی تقریب میں سکول کے بچیوں نے جس انداز سے سائنسی علوم اور سائنس کی ہماری زندگی میں اہمیت کے بارے میں ہمیِ بریفنگ دی وہ قابل فخر ہے اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ سکول کے محنتی اور قابل ٹیچرز نے جس لگن اور محنت سے بچوں کو پڑھایا ہے اُس کا ریزلٹ ہمارے سامنے ہے.پنجگور کے بچوں میں زہانت کی کوئی کمی نہیں لیکن اُن کو آگے لے کر جانا ہمارا کام ہے.یہی بچے کل تعلیمی میدان میں قدم رکھ کر اس ملک اور قوم کی خدمت کریں گے.پروفیسر محمد حُسین بلوچ نے کہا کہ بحیثیت ایک سائنس ٹیچر اور پنجگور کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کے سربراہ میں یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کے ٹیچرز نے نہایت لگن سے اپنے بچوں میں سائنس کے متعلق اپنی علم کو اُن میں منتقل کردیا ہے.بچیوں نے جس انداز میں اپنا بریفنگ دیا وہ قابل ستائش اور قابل فخر ہے.

LEAVE A REPLY