جی آر جونیجو

عمرکوٹ ضلعے کے شہر سامارو کی رہائشی کولہی کمیونٹی کی پہلی خاتون نے پولیس میں اے ایس آء کی پوسٹ کے لیئے کمیشن کا امتحان پاس کر لیا پشپا کماری سندھ کی انتھائی غریب اور مظلوم کمیونٹی کولہی کمیونٹی سے وابسطہ ھے جس نے سامارو سے ڈائو میڈیکل یونیورسٹی سے کرٹیکل کیئر آء سی یو کا کورس کیا ھے

پشپا کولہی نے 2016 میں اے ایس آء کی ٹیسٹ دینے کے لیئے پبلک سروس کمیشن کا فارم بھرا تھا جس کی ٹیسٹ میں انہوں نے ابھی کامیابی حاصل کی ھے۔ کولہی کمیونٹی سندھ کے پسماندہ علاقوں میں بڑی تعداد میں رھتی ھے جس ھر لحاظ سے اگنور کیا جاتا ھے اور ان کو تمام ضروری بنیادی حقوق سے بھی ابھی تک محروم رکھا گیا ھے تاھم اس سے پہلے پہلی بار اس کولہی برادری سے خاتون سینیٹر بھی منعقد ھوئی ھے۔

اپنی کمیونٹی میں پہلی مرتبہ پولیس عہدے کا امتحان پاس کرنے والی پشپا کماری کولہی کا کہنا ھے کہ محنت اور لگن سے ھی کامیابی پائی جا سکتی ھے رنگ نسل اور مذھب کی بنیاد پر مایوس نہیں ھونا چاھیے ھماری برادری میں لڑکیوں کی تعلیم نہ ھونے کے برابر ھے اتنے قدر کہ ھمارے لڑکے بھی اکثر اسکولوں سے باھر ھیں اور تعلیمی ریشو کم ھے میں نے ھر لڑکی کے لیئے مثال کی خاطر محنت کی ھے میرا میری برادری اور تمام لڑکیوں کو پیغام ھے کہ محنت کریں محنت سے کامیابی ھے انہوں نے کہا اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دوں گی اور مظلوم طبقے کو انصاف دلانے میں اپنا ایماندارنہ کردار ادا کروں گی۔

LEAVE A REPLY