قادر بخش سنجرانی
پنجگور نکاسی آب کے منصوبوں پر  کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود  نکاسی آب کا نظام درہم برہم جگہ جگہ گٹر کے پانی محلے اور سڑکوں پر جمع.
تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گذشتہ دس پندرہ سالوں کے دوران نکاسی آب  کے مبصوبوں پر کروڑوں روپے  خرچ کرنے کے باوجود جگہ جگہ محلے گلیوں اور سڑکوں پر گٹر کے پانی کے جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا.
پنجگور بازار  کے مساجد کے قریب  گٹر کے پانی کی بدبو سے مدرسہ کے طلبا اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے  چتکان قبرستان جانے والے راستے پر بھی گٹر کا پانی جمع ہے.
حکومت کی جانب سے نکاسی آب کے منصوبوں کے نام پر کروڑوں روہے کے فنڈز دینے کے باوجود  نکاسی آب کے منصوبوں کا درہم برہم ہونا ایک جواب طلب مسلہ ہے اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کے ذمہ داران بہتر جواب دے سکتے ہیں.

LEAVE A REPLY