قادر بخش سنجرانی 

پنجگور میں بچوں کی نہگداشت یونٹ کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ لاکھوں روپے کی مشینری بےکار پڑی ہے جس کا خراب ہونے کا خدشہ ہے یونٹ کے لیے مستقل جگہ دستیاب نہ ہونے کے سبب نومولود بچوں جو غزائی قلت اور دیگر جسمانی معزوری کا شکار ہیں ان کے علاج میں بھی مشکلات درپیش آرہی ہیں.

پاک وائسز نے شہریوں کے مطالبے کے پیش نظر سول اسپتال پنجگور کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا جو عارضی طور پر کسی لیبارٹری کی غرض سے تعمیر شدہ عمارت میں قائم ہے  وہاں جاکر درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور نرسری یونٹ کے انچارج ڈاکٹر ایوب بلوچ سے ملاقات کیا اور ان سے یونٹ سے متعلق بات چیت کی ڈاکٹر ایوب بلوچ کا کہنا تھا کہ چلڈرن وارڈ میں اس وقت تین سب یونٹ کام کررہے ہیں نرسری، نیوٹریشن، اور جنرل ان کے علاوہ سی بی سی اور ٹائیفائیڈ کے بھی ٹیسٹ ہوتے ہیں اس وقت میں ہمیں جو مسلہ درپیش ہے وہ مستقل جگہ کا نہ ہونا ہے ہم باربار جگہ بدلنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یونسیف کی طرف فراہم کردہ لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری کی انسٹالیشن کا کام تاحال رکا ہوا ہے.
اگر یہ مشینری انسٹال کی جاتی تو اس وقت نہ صرف یونٹ مذید وسعت پاتا بلکہ دورجن کے قریب خون ٹیسٹ کی سہولت بھی لوگوں کو مہیا ہوتی لیکن مشینری کے پڑے رہنے سے لوگ موجود سہولتوں سے استعفادہ نہیں کرپارہے اور اپنے نومولود بچوں کو جو جسمانی معزوری اور کاغذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں ملک کے دیگر بڑے شہروں میں لے جانے پر مجبور ہوتے ہیں جہاں انھیں بے شمار تکالیف اور مالی مسائل کا سامنا رہتا ہے ڈاکٹر ایوب بلوچ کا مذید کہنا تھا چلڈرن وارڈ اور نرسری کسی بھی طبی ادارے میں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور نرسری یونٹ انتہاہی اہم ہوتا ہے جس پر مذید توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس دور دراز علاقے کے لوگ مقامی سطح سہولیات سے مستعفید ہوکر اور ان میں جاری پریشانیاں دور ہوسکیں ڈاکٹر ایوب بلوچ نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹیز کو بھی نرسری یونٹ کے حوالے سے ہمہ وقت بریف کرتا رہتا ہوں.
تاہم یہ ان کی صوابدیدی ہے کہ وہ اس اہم مسلے کو کس طرح سلجھائیں گے اس دوران پنجگور کے اہم سماجی شخصیت حضور بخش سے بھی نرسری سے متعلق سوال کیا گیا تو کہنا تھا کہ نرسری یونٹ ایک بنیادی مسلہ ہے اس کے لیے مستقل وارڈ تعمیر کرکے اسے تمام بنیادی سہولتوں سے، آراستہ کیا جائے اور جو مشینری یونیسف نے لوگوں کی سہولت کے لیے مہیا کیئے ہیں انھیں کارآمد بنایا جائے تاکہ لوگ ان سے استعفادہ حاصل کرسکیں یہ کہاں کا طریقہ ہے کہ چلڈرن وارڈ گشتی موبائل کی طرح اسپتال کے چاروں اور گمایا جاتا ہے جس سے نہ صرف لوگ پریشان ہوتے ہیں بلکہ یونٹ کے عملے کی کارکردگی اور صلاحتیں بھی متاثر ہوتی ہیں حکومت اور اسپتال انتظامیہ اس اہم اور انتہاہی حساس نوعیت کے مسلے پر فوری توجہ دیں اور مسائل حل کریں

LEAVE A REPLY