قادر بخش سنجرانی

پنجگور کا سرحدی تحصیل پروم اپنی آب وہوا اور زرخیزیت کے ساتھ ایک منفرد علاقہ ہے یہاں زراعت کے وسیع مواقع ہیں اور کجھوروں کے حوالے سے پروم کا کوئی ثانی نہیں ہے

گندم، تربوز اور خربوز بھی وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہیں اور پروم کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ مالداری سے بھی وابستہ ہے لیکن جدید دور کی سہولتوں سے اس علاقے کے محنتی اور جفاکش لوگ کوسوں دور ہیں بجلی جو دور حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے.

 

ابھی تک پروم تحصیل بجلی کی سہولت سے محروم ہے اور دلچسپی کی بات یہ ہے کہ یہ علاقہ بالکل ایران سرحد پر واقع ہے وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر قمقماتی برقین روشن ہیں لیکن سرحد کے دوسری پار یعنی پروم میں لوگ آج بھی لالٹین جلا کر رات گزارتے ہیں.

پنجگور خاران سے رکن قومی اسمبلی جنرل قادر بلوچ کی کوششوں سے پروم کے لیے بجلی کی منظور ی تو ہوالیکن کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ہے چندکمبوں کی تنصیب کے بعد باقی کام رک گیا ہے جو باعث تشویش ہے پروم میں بجلی آنے سے زراعت مذید ترقی سے ہمکنار ہوگا جس سے لاتعداد خاندان ایک خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے.

LEAVE A REPLY