رپورٹ: جی آر جونیجو
فوٹوگرافی: امیت کمار

تھرپارکر: صحرائے تھرپارکر کے پہاڑی اور خوبصورت شہر ننگرپارکر میں بارشوں نے رنگ جما دئے ہیں، کارونجھر پہاڑ اور چاروں اطراف میں ہریالی کو دیکھنے سیاح بڑی تعداد میں اُمڈ آئے ہیں. صحرائے تھرپارکر میں بارش رحمت بن گئی، طویل عرصے بعد بارش آئی تو چاروں اطراف خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں، پہاڑی علاقے ننگرپارکر میں بارش نے خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے، علاقے میں ہریالی اور پہاڑوں میں پانی کے چشموں نے ننگرپارکر کے حسن کو نکھار دیا ہے، منچلے بھی فطری حسن سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے ننگرپارکر کا رخ کر لیا ہے

بارش کے بعد سیاحوں کے آنے سے نا صرف علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر بلکہ ساتھ ہی ساتھ وہاں روزگار کے مواقع پیدا ہو گئے ہیں، تھر کے مقامی فنکار بھی سیاحوں کو لوک گیت سنا کر خوش کرتے ہیں اور سیاحوں سے ملنے والے داد سے فنکاروں کا روزگار کھل گیا ہے

کچھ سیاح موسم سے لطف اندوز ہوئے تو کہیں نے محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ کی جانب سے سہولیات میسر نا کرنے کی شکایات بھی کیں

بارشوں سے تو صحرا اور پہاڑوں میں خوشحالی آگئی جس سے علاقے کے لوگ اور سیاح بہت خوش ہیں لیکن حکومت سندھ کو چاہیئے کہ وہاں پر سہولیات فراہم کر کہ اس علاقے کو پروموٹ کرے تاکہ سیاح گھومنے آئیں جس سے مقامی افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے

LEAVE A REPLY