By GR Junejo
تھر پارکر کا پندرھں ھزار ابادی رکھنے والا شہر چیلہار انتظامی لاپرواہی کے باعث مسائل کا شکار بن گیا ھے شہر کے اکثر علاقوں میں گندگی کے ڈیرے نظر آتے ھیں۔
شہر کی ھریجن کالونی، مھیشوری کالونی، بجیر کالونی میں صفائی عملہ نہیں پہنچتا ھے جس سے تینوں کالونیوں میں گندگی نے ڈیرے ڈال دیئے ھیں۔ ھر طرف گندگی اور ڈرینج سسٹم نہ ھونے سے گندہ پانی محلوں میں لوگوں کے گھروں کے سامنے جمع ھو گیا ھے۔  جس سے بیماریاں پھلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ھے
ٹائوں انتظامیہ نے گٹر نالے اور سڑکیں تو بنائے  تھے مگر ناقص مٹیریل کے استعمال باعث  وہ ٹوٹ گئے ھیں۔ سڑکیں خراب ھونے سے شہریوں کو بہت مشکلات سے سفر کرنا پڑتا ھے جب کہ اس شہر میں بھی ٹائون کامیٹی کی جانب سے ش اسٹریٹ لائٹس تو لگائی ھین مگر وہ بھی کتنے ھی عرصے سے بند پڑیں ھیں  جس سے شہر اندھارے کا بھی شکار ھے۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ ھم نے ٹائوں انتظامیہ کو بار بار شکایات کی ھیں مگر کوئی سننے والا نہیں شہر مسائل کا شکار ھے گٹر نالے گھروں میں آگئے ھیں بیماریاں آنا شروع ھو گئی ھیں اور شہر میں رولو کتوں کا بھی عذاب ھے ھم نے بچوں کو باھر چھوڑنا بند کر دیا ھے اسکول تک نہیں جا سکتے ھیں
شہر باسیوں نے مطالبہ کیا ھے کہ شہر میں صفائی مہم چلائی جاۓ اور سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کی جائیں  تاکہ شہر باسی سکوں سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

LEAVE A REPLY