قادر بخش سنجرانی

پنجگور اور اس کے مضافات میں ٹڈی دل نے زرعی فصلات کو تباہ کردیا ہے پروم ،کلگ ،گجک، کیلکور میں تیار فصلیں ٹڈی دل کی بہتات کی وجہ سے شدید متاثر ہوچکی ہیں جس سے غریب کاشتکاروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے

زمیندار ایکشن کمیٹی پنجگور کے صدر حاجی مولابخش، نائب صدر حاجی منصوراحمد نے پنجگور کے مضافاتی علاقوں میں ٹڈی دل کی بہتات پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹڈی دل کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلات تباہ ہوچکی ہیں جس سے غریب کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت اور جفاکشی رائیگان ہوگئی ہے.

زمیندار ایکشن کمیٹی کے مطابق پنجگور میں ٹڈی دل کا راستہ روکنے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آیا ہے ٹڈی دل ایک گاوں سے دوسرے گاوں میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں حکومت کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نقصانات کو کم کیا جاسکے زمیندار ایکشن کمیٹی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل کی روک تھام کے لیے قائم ادارہ کو فعال کرکے غریب کاشتکاروں کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ متاثرہ کاشتکاروں کو وقتی ریلیف ملے

LEAVE A REPLY