Join us

پاک وائسز ایک پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ایسے علاقوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے جن کو قومی میڈیا نظر انداز کر دیتا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ہے کہ مقامی شہریوں کی مدد سے مقامی مسائل اور روزمرہ زندگی کے بارے میں خبریں اور رپورٹیں اکھٹی کر کے انہیں انٹرنیٹ پر چھاپا جائے۔

فی الحال پاک وائسز صرف 7 شہروں میں امپلیمنٹ ہو رہا ہے، اس لئے لکھاری اور فیچر سٹوری مندرجہ ذیل علاقوں میں سے ہونے چاہئیے:

ملتان

بہاولپور

مظفرگڑھ

راجن پور

گوادر

اورمارہ

پسنی

یہ پروجیکٹ تب تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تب آپ اس کا حصہ نہیں  بنیں گے۔

اگر آپ کے علاقے میں تعلیم کے مسائل ہیں، اگر قریبی ہسپتال میں ڈاکٹر غائب ہیں، اگر آپ کے علاقےمیں کوئی بھی ایسا مسئلہ ہے جس سے عام آدمی متاثرہوتا ہے، اگر آپ کے شہر میں کوئی میلہ یا تہوار منایا جا رہا ہے، اگر کوئی ایسی تاریخی یا ثقافتی جگہ ہے جو آپ دوسروں کو دکھانا چاہتے ہیں،اگر آپ کسی بات پر عوامی بحث کر کے دوسروں کا نقطہ نظر جاننا چاہتے ہیں، یہ اور اس طرح کے کسی اور موضوع کےحوالے سے آپ تصاویرلے کر اور رپورٹ بنا کر پاک وائسز کو بھیج سکتے ہیں۔

ماہانہ انعامات:

ہر ماہ پاک وائسز ٹیم چند ایسی رپورٹیں چنی گی جن میں اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان رپورٹوں کی لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو 15000 روپے دئیے جائیں گے۔

فیچر سٹوری:

پاک وائسز فیچر سٹوری لکھنے والے لکھاریوں کو 7000 روپے فی فیچر سٹوری دے رہا ہے۔ مگر فیچر سٹوری لکھنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ نے پاک وائسز کو دو سے تین خبریں بھیجی ہوں جو کہ پاک وائسز کے ویب سائٹ پر چھپ چکی ہوں۔ اس کے بعد آپ فیچر سٹوری لکھ سکتے ہیں۔ فیچر سٹوری کی تفصیلات کے لئے دیکھیں: https://www.pakvoices.pk/write-for-us

اگر آپ ای میل کے ذریعے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

salman@pakvoices.pk