فیچر سٹوری کی ہدایات

فیچر سٹوری ایک تفصیلی سٹوری ہے۔ اس میں آپ کسی خاص موضوع، مسئلے، شخصیت پر فوکس کریں گے۔ پھر آپ پاک وائسز کے کسی ٹیم ممبر سے فون یا ای میل یا میسج پر اپنے فیچر کا موضوع ڈسکس کریں گے۔

فیچر میں چند چیزیں لازمی ہیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں:

  • ریسرچ:   فیچر کے لئے تفصیلی ریسرچ بہت ضروری ہے۔ آپ جس بھی موضوع پر لکھیں، اس کے حوالے سے مکمل معلومات فیچر میں شامل ہونی چاہئے۔
  • حقائق: آپ جس موضوع پر فیچر کر رہے ہیں، اس کے بارے میں تمام حقائق پڑھنے والے تک پہنچائیں۔اس موضوع کی اگر کوئی تاریخ ہے تو وہ شامل کریں، اگر کوئی نام یا جگہ کا ذکر ہے تو اس کےبارے میں تفصیل سے بتائیں۔اگر ماضی میں اس کے حوالے کوئی خبر چھپی ہو تو اس کا بھی ذکر کریں۔
  • لوگوں کی رائے: آپ جس موضوع پر فیچر کر رہے ہیں، اس کا عام عوام سے کیا تعلق ہے؟ جن کا اس موضوع یا مسئلے سے تعلق ہے، ان کی رائے ان کے اپنے الفاظ میں شامل کریں

اگر مسئلہ اس نوعیت کا ہے کہ کسی سرکاری ڈپارٹمنٹ یا کسی کمپنی یا سیاسی پارٹی کی ذمہ داران سے اس کا تعلق ہے تو وہاں کے کسی ذمہ دار کی رائے بھی ضرور شامل کریں۔ یہ اس لئے ضروری ہے تاکہ پڑھنے والے کو تصویر کے تمام رخ نظر آئیں

  • فیچر میں آپ کے اپنی رائے کم سے کم ہو۔ مسئلے کے حقائق اور دوسرے لوگوں کے رائے شامل کریں، اپنی رائے شامل کرنے سے گریز کریں۔ ہاں البتہ دستیاب حقائق اور لوگوں کی آراء پر مبنی تبصرہ کر سکتے ہیں۔
  • تصاویر اور ویڈیوز: فیچر میں تصاویر اور ویڈیوز کوشش کریں ضرور شامل کریں۔ تصاویر لوگوں کی ہو سکتی ہیں، جگہ کی ہو سکتی ہیں یا کسی بھی ایسی چیز کی ہو سکتی ہے جس کا فیچر سے تعلق ہو۔
  • کوشش کریں کہ فیچر کا آغاز کسی متعلقہ شخص کی رائے سے ہو۔ یہ اس لئےضروری ہے کہ شروع میں اگر آپ خشک حقائق ڈال دیں گے تو پڑھنے والا دلچسپی نہیں لے گا۔ اگر آپ ایک کہانی کے انسانی رخ سے آغاز کریں گے تو پڑھنے والا دلچسپی لے گا۔

فوکس ڈسٹرکٹس:

فی الحال پاک وائسز صرف 7 ڈسٹرکٹس میں کام کر رہا ہے، اس لئے فیچر سٹوری بھی مندرجہ ذیل ڈسٹرکٹس سے درکار ہیں:

ملتان

مظفرگڑھ

گوادر

بہاولپور

پسنی

اورمارہ

راجن پور