یلان زامرانی

کیچ(تربت)میں پہلی مرتبہ سماجی تنظیم گلزار ویلفیئر سوسائٹی کیجانب ہائی سکول ڈھنک کے وسیع گراؤنڈ میں عیدمیلہ کے نام سے شاندار پروگرام کاانعقاد کیاگیا

عیدمیلہ کے موقع پر مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے جنمیں رسہ کشی،کھیلوں کے مقابلے،اور طنز ومزاح سے بھر پور ڈرامے و مشاعرے شامل تھے جبکہ اس کیساتھ ساتھ مالدوں نے بھی بھر پور انداز میں اپنے مخصوص انداز کیساتھ فنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرکے عوام کو محظوظ کیا

پروگرام میں شریک بلوچی زبان کے معروف قلمکار و مصنف اسلم تگرانی نے پاک وائسیز کے نمائندے سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ گوادر کے تاریخی ادبی اور ثقافتی میلے کے بعد ضلع کیچ میں عید کے موقع پر پروگرام کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے بشرطیکہ اس پروگرام کو ایک ثقافتی اور تاریخی شکل دیکر اس میں مزید بہتری لائی جائے تو یہ پروگرام عوام کی تفریح کیساتھ ساتھ یہاں کی ثقافت اور سماجی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرسکےگا اور گوادر کے بعد دوسرا بڑا عید میلہ پروگرام ثابت ہوسکتاہے

چونکہ یہ ایک سماجی تنظیم کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ منعقد ہورہاہے ہم اس کوشش کو سراہتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ اگلے سالوں مزید اس میں بہتری آئےگا

پروگرام میں شریک ایک اور نوجوان شھنواز بلوچ کا کہناتھا کہ پہلی مرتبہ کیچ میں عید کے موقع پر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے سماجی تنظیم گلزار ویلفیئر سوسائٹی کیجانب عید میلہ پروگرام ایک خوش آئند عمل ہے اس میں شریک ہوکر ہمیں نہایت خوشی ہوئی ہم امیدکرتے ہیں کہ یہ ایک روایت بن کر مستقل طورپر منعقد ہوگا یہاں عید کے موقع پر پروگرام منعقد ہوگا تو لوگو ایک دوسرے سے ملنے کابھی موقع ملےگا اور عوام کو سیر وتفریح کاموقع بھی ملےگا کیونکہ اس سے پہلے یہاں کوئی تفریحی پروگرام نہیں تھا

پروگرام کے آرگنائزر گلزار ویلفیئرسوسائٹی کے وائس چیرمین گلاب بلوچ کاکہناتھا کہ بنیادی طورپر اس ٹرسٹ کے قیام کا مقصد غریب ونادار لوگوں کی مدد کرناہے اور سماجی مسائل کی حل کیلئے کوششیں کرناہے اور اسکے ساتھ ساتھ یہاں کی عوام کو بہترین سہولیات وضروریات زندگی کیساتھ بہترین علاج ومعالجہ کی سہولیات اور بہترین ایجوکیشن سسٹم ملے اور یہ پروگرام بھی اسی سماجی کاموں کا حصہ ہے اسکا خیال ہمیں آیاکہ ہم یہاں کے عوام کو سیر وتفریح کیلئے ایک بہترین موقع دیں،یہاں کے ادیب و دانشور اور شاعروں اور تخلیق کاروں کاعوام سے تعارف کروائیں اور انکی حوصلہ افزائی کریں،عوام کیجانب اس پروگرام کو شید پزیرائی ملی تقریباً نو سے دس ہزار کے قریب افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی

ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ کمشنر مکران اور دیگر اداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیاہے لیکن اس پروگرام کووسعت دینے اور بہتر سے بہتر بنانے کیلئے حکومت کوچاہیے کہ وہ مزید ہمارے ساتھ تعان کرے جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھی آئندہ تعاون کرے تاکہ عوام اطمینان سے اس پروگرام میں شرکت کرسکیں اور انہیں مشکلات درپیش نہ ہوں
پروگرام میں ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سمیت گوادر سے بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

LEAVE A REPLY