ولید خان

پاک وائسز، احمد پور شرقیہ

آئل ٹینکر کو اتوار کی صبح سڑک سے پھسل کر نیچے کھیتوں میں جا گرا اور کچھ دیر بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی
بہاول پور کے علاقہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد جھلس کر 123افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80افراد زخمی ہیں۔
حادثہ اتوار کی صبح احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد بستی کے لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔ یہ لوگ ٹینکر کے گرد جمع تھے کہ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آس پاس موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے سے آس پاس گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئے
پولیس حکام نے حادثے کے بارے میں کہا ہے کہ ٹینکر تیز رفتاری کے باعث سڑک سے پھسل کر نیچے کچے راستے میں جا گرا اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو سینکڑوں افراد پہلے سے ٹینکر کے گرد جمع ہو چکے تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ لوگ وارننگ کے باوجود وہ موقع پر ہی موجود رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام سے قریبی بستی کے سینکڑوں افراد آئل جمع کرنے کے لیے ٹینکر کے گرد جمع ہو گئے تھے
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق 80افراد حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت خطرے میں ہے۔زخمیوں کو شرقیہ پور کے تحصیل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہاول پور اور ملتان کے سی ایم ایچ برن سینٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
زخمیوں کو بہاول پور اور ملتان کے سی ایم ایچ برن سینٹرز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے 4 ہیلی کاپٹر روانہ کر دیئے ہیں۔
رائیٹر کے بارے میں: ولید خان پاک وائسز کے لیے بطور سٹیزن جرنلسٹ رحیم یار خان سے کام کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY