الیاس رئیس

تحصیل گوارگو ضلع پنجگور کے جنوب میں واقع ایک پہاڑی علاقہ ہے اور اس تحصیل میں دس سے زیادہ پرائمری اسکول موجود ہے اور ان میں ایک دو پرائمری اسکول کو چھوڈ کر باقی تمام اسکول عرصہ دراز سے بند ہیں ، کچھ اسکول تو اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں ۔ اور مقامی لوگوں نے پاک وائسز کو بتایا کچھ پرائمری اسکول ایسے ہے کہ جو بنانے کے بعد آج تک کھولے نہیں جاسکے۔

پاک وائسز کی تحقیق سے یہ پتہ چلا ان تمام اسکولوں کہ ٹیچرز مقامی نہیں ہے ۔ تمام ٹیچرز شہر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہیں لئے رہے ہیں ۔ اور تحصیل گوارگو کہ ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہوئی ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہم نے کہی بار اس بارے میں شکایت کی ہے لیکن ہماری شکایت پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ ان کا سب سے بڑا مطالبہ یہ کہ یہاں مقامی نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں کیونکہ تحصیل سے باہر آنے والے لوگ ڈیوٹی دینے کیلئے تیار نہیں۔

ان پرائمری اسکولوں میں شامل گورنمینٹ بوائز پرائمری اسکول عبدالغفور محلہ سوتوکونر گوارگو گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جمعہ خان بازار گوارگو، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کاشانی محلہ گوارگو ہیں

LEAVE A REPLY