قادر بخش سنجرانی
پنجگور قومی سماجی اقتصادی خوشحالی پروگرام کے لیے NRSP کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے سروے مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل اسکول چتکان میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعوداحمد رند تھے جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹر BISP غلام شاہ تحطانی ہیڈ اف آپریشن این آر ایس پی محمد خان بزدار اور ڈسٹرکٹ آفیسر اعجاز احمد، عبدالقیوم بلوچ بھی موجود تھے.
BISP کے ڈائریکٹر غلام شاہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حدوحال پر سیمنار کے  شرکاء کو بریفننگ دیا اور کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ پنجگور میں 1800 سو کے قریب مستحق افراد کو فی شخص ماہانہ تین ہزار روپے کے حساب سے امداد دی جارہی ہے اور اب موجودہ حکومت نے یہ امدادی رقم بڑھا کر پانچ ہزار روپے کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ این ایس ای آر کے زریعے قومی سماجی اقتصادی خوشحالی کے لیے سروے شروع کیا جارہا ہے جو مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوگا انہوں نے کہا کہ سروے کا مقصد غریب گھرانوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہے جو صیح معنوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مستحق ہونگے
انہوں نے کہا کہ سروے کا عمل مکمل شفاف ہوگا ٹیمیں گھر گھر جاکر لوگوں کی ڈیٹا اکھٹا کریں گی اور شہریوں کا بھی اخلاقی فرض
بنتا ہے کہ وہ ٹیمیوں کو درست معلومات فراہم کریں تاکہ مستحق افراد کی نشاندہی میں آسانی ہو سکے تاکہ انھیں امداد مہیا کیا جاسکے اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعوداحمد، رند خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے دہی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے طویل قحط سالی سے لوگوں کے معاش کے زرائعے ختم ہوچکے ہیں کاشتکار اور لائیواسٹاک سے وابستہ افراد بے روزگار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اگر دہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کیا جائے تو لوگوں کی معاشی پریشانیوں میں نہ صرف کمی آئے گا بلکہ وہ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں گے اور انھیں اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں آسانی ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے سروے کے عمل کو شفاف بنانے پر زور دیا اور کہا کہ این آر ایس پی شہری علاقوں کو اپنی ترجیحات میں رکھنے کے ساتھ ساتھ دہیاتوں میں بھی جاکر فلاحی سرگرمیاں شروع کردیں ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹرز پر کام کرے کیونکہ پنجگور کے دہی علاقوں میں تعلیم اور ہیلتھ کا گراف کافی نیچے چکا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے لیویز اور پولیس کی نفری دینگے جہاں ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور ضرورت محسوس کی جائے گی تو ہمیں بتایا جائے ہم مکمل سپورٹ کریں گے

LEAVE A REPLY