جی آر جونیجو
مٹھی: تھرپارکر کی ھندو برادری اپنا مذھبی اور منفرد کسانوں کا تہوار (آکھاتری) منا رھی ھے یے تہوار جاصل طور پر کسانوں کے لیئے ھوتا ھے اور تھرپارکر کے کسان اس تہوار کو مناتے ہیں اور وہ اپنے گھروں میں مختلف رنگوں کی مٹی  سے ایک خوبصورت گول دائرے والی رنگولی بناتے ہیں جو کھیتوں میں بنی اس جگہ کو ظاہر کرتے ہیں جہاں کسان اپنا اناج جمع کرتا ہے۔
اور اس رنگولی کے خانوں میں کسان اناج کے مختلف اقسام اور پانی رکھتے ہیں اور سارا دن اس کو غور سے دیکھتے ہیں کہ چیونٹیاں یا پرندے اس اناج اور کو کہاں لے جاتے ہیں اس سے وہ آنے والے بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والے فصل کا اندازہ لگاتے ہیں کہ آنے والا سال ان کے لیے اچھا ہوگا یا برا ھوگا۔
تھر کے کسان اس تہوار کے بعد ھی اپنی کھیت کو صفائی وغیرہ کو صاف کرنا شروع کرتے ھیں اور بارش ھم کا اندازہ لگاتے ھیں پوری ھندو برادری خاص طور صحرائے تھرپارکر میں یے تہوار انتہائی مذھبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ھے۔

LEAVE A REPLY