عارف نور 

گوادرکی مصروف شاہراہ ائیرپورٹ روڈ پر بدھ کی شام دھماکہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو حصار میں لے لیا ہے۔فوٹو: عارف نور

پولیس کے مطابق گوادر میں ائیر پورٹ روڈ پر بم دھماکہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا۔

گوادر کی مصروف شاہراہ ایئرپورٹ روڈ پر رزاق پلازہ کے سامنے بم دھماکہ گیٹ وے ٹو گوادر اسٹیٹ کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں سمیع اللہ ، زاکر اور جمیل نامی تین افراد شامل ہیں جن کو گوادر کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  زخمیوں کاتعلق لاھور حیدرآباد اور گوادرکے عثمانیہ وارڈسے بتایا جاتا ہے۔

اسپتال زرائع نے پاک وائسز کو بتایا کہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکے سے نجی بنک سمیت نو دوکانوں اور رزاق پلازہ کے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا ہے اور دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے ۔

دھماکے کے بعد ڈی آئی جی مکران ندیم احمد، ایس ایس پی برکت کھوسہ ، پاک آرمی کے برگیڈیئر خرم شہزاد، ایف سی کے  کرنل علی سعید فورس کے جوان کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی بڑھاتے ہوئے داخلی خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

رائیٹر کے بارے میں: عارف نور پاک وائسز کے لیے گوادر سے بطور سٹیزن جرنلسٹ کام کرتے ہیں۔

ایڈیٹنگ:حسن خان 

LEAVE A REPLY