“بدلتے دور میں خواتین”

پاک وائسز ۔بائیٹس فار آل کی اسٹیٹمنٹ

خواتین کے حقوق بنیادی انسانی حقوق ہیں۔ بائیٹس فارآل کےپراجیکٹس پاک وائسزاورامپیکٹ کے ذریعے پاکستان کے پسماندہ اوردوردرازعلاقوں کی خواتین تک رسائی ممکن ہوئی ہے،جہاں قومی میڈیا کی دلچسپی نا ہونے کے برابر ہے۔ پاک وائسز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملک کے پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر کرتا ہے جن میں خواتین کواولین ترجیحی دی جاتی ہے۔

خواتین کا عالمی دن ہم سب کو موقع فراہم کرتا ہے کہ خواتین کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ پاکستان میں خواتین کوخاص صورتحال کا سامنا ہے: ایک طرف ملک کومسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کرنے پرفخرہے اورخواتین کےحق میں قانون سازی کی طرف پیش قدمی بھی حوصلہ افزاہے تو دوسری طرف خواتین پر ناصرف جسمانی تشدد بلکہ آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات بھی عام ہیں۔ اس طرح کے واقعات سے قطع نظر پاکستان میں خواتین کے حقوق پرعملدرآمد میں بہتری نے امید کی ایک کرن پیدا کی ہے۔

پسماندہ علاقوں کی خواتین کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں بااختیار بنانے کےعمل کا آغازممکن ہے۔ پاک وائسز جنوبی پنجاب،سندھ میں تھرپارکراوربلوچستان کی مکران ڈویژن میں خواتین مخالف رویے اوررسوم ورواج کے خلاف آگاہی پھیلانے میں اپنا کردارادا کررہا ہے۔ ایسے علاقوں کی خواتین کو پسماندہ سماجی اطورا اوردقیانوسی تصورات کےعلاوہ غربت، ناخواندگی اورامتیازی سلوک کا بھی سامنا ہے۔ اس طرح کے مسائل کواجاگر کر کے پاک وائسز خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اپنا کردارادا کررہا ہے۔

اس کے علاوہ پاک وائسزاورامپیکٹ ان علاقوں کی بہادر، باہمت اورخدمت کے بے لوث جذبے سے سرشار خواتین کی کامیابیوں کونمایاں کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہا ہے۔ ان پسماندہ علاقوں کی خواتین نڈر اورجدید خیالات سے اپنے اور اپنی ساتھی خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔

بائیٹس فارآل کا پراجیکٹ امپیکٹ پاکستان میں ڈیجیٹل رائیٹس پرایوڈواکسی اورریسرچ کےعلاوہ عوام کی ان سےمتعلق آگاہی پرکام کررہاہے۔

پاکستان کے ان پسماندہ علاقوں میں ایک بہت بڑا مسئلہ ڈجیٹل ذرائع ابلاغ تک رسائی کا نا ہونا ہے اور جن خواتین کو رسائی حاصل ہے وہ بھی آن لائن متشدد رویے کا شکار ہورہی ہیں۔ پاک وائسز کا پلیٹ فارم اس طرح کے واقعات کی حوصلہ شکنی کے لیے خواتین کی آن لائن اورآف لائن معاونت کے ساتھ ساتھ معلومات کےجدید ذرائع سے متعلق شعوربھی بیدارکررہا ہے۔

بائیٹس فارآل خواتین کی ڈجیٹل استعداد کار بڑھانے اور انہیں ڈجیٹل انقلاب کا حصہ بنانے کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا۔

LEAVE A REPLY